وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت امن وامان کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر، چیف سیکریٹری سندھ، انسپیکٹر جنرل سندھ پولیس، سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ایڈیشنل آئی جی پولیس امیر شیخ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کار پر فائرنگ کا معاملہ ذاتی رنجش کا لگتا ہے جب کہ پولیس کی صلاحیت کو بڑھایا جارہا ہے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کار پر فائرنگ کے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ بات ہے جس کا سدباب ہونا چاہیے۔ ہم پولیس میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرتے تاہم ہمیں رزلٹ چاہیے، ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم پر فوکس ہے لیکن یہ کنٹرول نہیں ہورہا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو چیکنگ کے دوران عوام کے ساتھ درست طریقہ کے ساتھ پیش آنے کی ہدایت کی اور فینسی نمبر پلیٹ، سرکاری گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2S40YOK
EmoticonEmoticon