حکومت اپوزیشن کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں چاہتی: فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں چاہتی۔

فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ وہ پارلیمنٹ میں آگر تجاویز اور سفارشارت دیں کیونکہ یہ مسائل کے حل کے لیے بہترین فورم ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کا مطالبہ پورا کرتے ہوئے شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی مقرر کیا اب یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آکر اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان غریب عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں اور ملکی معیشت کو درست سمت کی طرف گامزن کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نےاس ملک کو دیمک کی طرح چاٹا، فالودے والا کروڑپتی بن جاتا ہے اور جب کرپشن پر ہاتھ ڈالو تو دوسروں کو نصیحت کرنے والے خود میاں فصیحت بن جاتے ہیں۔ پی پی پر تنقید کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ایک ٹولے کو تھر کےاندر بچوں کی اموات نظر نہیں آتیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2vrT8BE


EmoticonEmoticon