ماحولیاتی آلودگی کیس: سپریم کورٹ کا وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر اظہارِ برہمی

ماحولیاتی آلودگی کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ہے
ماحولیاتی آلودگی کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ماحولیاتی آلودگی انتہائی اہم مسئلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی آلودی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پربرہمی کا اظہار کیا۔

عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیے کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں ماحولیاتی کمیشن سے تعاون نہیں کر رہیں، جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ماحولیاتی آلودگی انتہائی اہم مسئلہ ہے۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ فیکٹریوں کی چمنیوں سے زہر پھیل رہا ہے، زہریلا پانی ٹھکانے لگانے کا کوئی بندوبست نہیں۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ کیا حکومت سو رہی ہے ؟، عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں ہو رہی۔ سپریم کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹری ماحولیات کو طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ 14 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں صنعتی اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے تھے کہ یونٹس نے ابھی تک آلودگی روکنے کے لیے اقدامات نہیں کیے۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے تھے کہ رپورٹ دیں، ہمیں مفصل اورجامع رپورٹ دی جائے تاکہ صورتحال واضح ہوسکے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2J45Gr1


EmoticonEmoticon