صوبائی اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام پر بل آج پیش کیا جائے گا

صوبائی اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام پر بل آج پیش کیا جائے گا
پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام پر بل آج منظوری کیلئے صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

حکومت نے بلدیاتی نظام بل کی منظوری کے لیےتیاریاں مکمل کرلیں ہیں ۔ پنجاب اسمبلی میں نئےبلدیاتی نظام پربل آج منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ بل کی منظوری کے ساتھ پنجاب میں بلدیاتی ادارے ختم ہونے کا آغاز ہوجائے گا۔

حکومت کی جانب سے منگل کے روز پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون ایوان سے منظور کروایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ بل 2019 تمام قانونی مراحل سے گزر کر اسمبلی میں پیش ہو رہا ہے۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ نیا بلدیاتی نظام صحیح معنوں میں عوامی امنگوں کا ترجمان ہوگا کیونکہ یہ نہ صرف نچلی سطح پرعوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنائے گا بلکہ اپنے علاقے کے مسائل اپنی دہلیز پرحل کرسکیں گے۔

صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے لوکل گورنمنٹ بل پر اعتراضات حقائق کے منافی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمیشہ اپوزیشن کو ساتھ لے کرچلنے کی کوشش کی ہے، توقع ہے کہ اپوزیشن بھی مثبت رویہ اپنائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Wc6n53


EmoticonEmoticon