اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب حادثہ، سرگودھا سے راولپنڈی آنے والی مسافر گاڑی تیز رفتاری کے باعث ٹول پلازہ کی دیوار سے جا ٹکرائی، بارہ افراد جان بحق ہو گئے۔
ترجمان موٹروے کے مطابق حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔ اس وجہ سے لاشوں اور زخمیوں کو گاڑی کاٹ کر نکالنا پڑا۔ گاڑی میں سترہ مسافر سوار تھے جن میں سے نو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ آٹھ زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید تین افراد خالق حقیقی سے جا ملے۔
موٹروے ترجمان کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ڈرائیور سو گیا تھا۔ پمز ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ بچ جانے والے پانچ زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی ابھی شناخت کا عمل مکمل نہیں ہوا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GPqalC
EmoticonEmoticon