نندی پور پاور پراجیکٹ کیس: بابراعوان کی بریت سے متعلق کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی

 سابق وزیر قانون بابراعوان
احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ کیس میں سابق وزیر قانون بابراعوان کی بریت سے متعلق کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے معزز جج محمد ارشد ملک نے نندی پور پاو پراجیکٹ کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے بابراعوان کی بریت سے متعلق فیصلہ موخر کردیا، جج محمد ارشد ملک نے ریمارکس دیے کہ بریت کی اور درخواستیں بھی ہیں سب کو سن کر ایک ساتھ فیصلہ سنائیں گے۔

احتساب عدالت کے معزز جج نے کیس کی سماعت 6 مئی تک کے لیے ملتوی کردی۔

عدالت نے 26 اپریل کو نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کی بریت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

نیب کے مطابق پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں وزراء کی ملی بھگت سے نندی پور پاور پراجیکٹ منصوبے میں 2 سال کی تاخیر ہونے سے قومی خزانے کو 27 ارب کا نقصان پہنچا تھا۔

نندی پور پاور پراجیکٹ کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر قانون بابراعوان، سابق سیکریٹری قانون اور دیگر پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ نیب ریفرنس میں عائد الزامات پر بابراعوان وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2vC738x


EmoticonEmoticon