وزیراعظم کے وژن کے مطابق سادگی کو فروغ دے رہے ہیں: زلفی بخاری

زلفی بخاری
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ بچت کو قومی فرض کے طور پر دیکھا جانا چاہئے، بچت اور سادگی اس وقت ملک کے لیے بہت ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے بچت و سادگی مشن پر معاون خصوصی زلفی بخاری نے ایم ڈی عامر شیخ کی کوششوں کو سراہا، وزارت اوورسیز کے ماتحت او پی ایف نے 12 اضافی گاڑیاں نیلام کردی گئیں۔

بارہ اضافی گاڑیوں کی نیلامی سے او پی ایف کو 71 لاکھ روپے موصول ہوئے، او پی ایف نیلامی کے بعد فیول کی مد میں سالانہ 18.5 لاکھ روپے بچائے گا، گاڑیوں کی مرمت کی مد میں او پی ایف کو ساڑھے 13 لاکھ سالانہ بچت ہوگی۔

زلفی بخاری نے کہا کہ نیلامی کی رقم اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگی، وزیراعظم کے وژن کے مطابق سادگی کو فروغ دے رہے ہیں، اداروں میں شفافیت ہمارا عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچت اور سادگی اس وقت ملک کے لیے اہمیت کی حامل ہے، بچت کو قومی فریضہ کے طور پر انجام دینا چاہئے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے سلسلے میں مائیکرو سافٹ کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، بہت جلد ٹیکنالوجی سیکٹر سے بڑی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں بہت سے ممالک کے اہم سربراہان نے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان سیاحت کے لحاظ سے مالا مال ملک ہے، یہاں سیاحت کے بہترین مواقع فراہم ہوسکتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UMWjy5


EmoticonEmoticon