کرکٹ کمیٹی غیر فعال دکھائی دے رہی ہے: وسیم اکرم

وسیم اکرم
 وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کیا کرکٹ کمیٹی بھی ہے، مجھے تو نہیں پتا کہ کوئی کرکٹ کمیٹی بھی ہے۔ میں کرکٹ کمیٹی میں ہوں لیکن اس کے باوجود مجھے کچھ معلوم نہیں ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کا مینڈیٹ یہ ہے کہ اگر اس سے رائے مانگی جائے گی تو وہ رائے دے گی۔ لیکن از خود کسی پالیسی معاملے پر کرکٹ کمیٹی رائے نہیں دے سکتی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پی سی بی نے نئے کوچز کی تقرری سے قبل کرکٹ کمیٹی سے رائے مانگی تو پھر میٹنگ بلائی جاسکتی ہے۔ چھ ماہ قبل جب اس اعلی سطح کمیٹی کا تقرر کیا گیا تھا تو اس وقت یہ خیال ظاہر کیا جارہا تھا کہ یہ کمیٹی کرکٹ معاملات پر پالیسی دے گی۔ پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے بھی کراچی میں واضح کیا تھا کہ کمیٹی سے جب رائے مانگی جائے گی تو وہ دے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد پی سی بی کو قومی ٹیم کے تمام کوچنگ اسٹاف ،منیجر طلعت علی اور انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2vrAzxp


EmoticonEmoticon