چیئرمین نیب نے 12 انکوائریوں کی منظوری دیدی

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال
نیب نے سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد، نیپرا، وزارت پانی و بجلی، پی پی آئی بی کے افسران سمیت 12 انکوائریوں کی منظوری دیدی۔

چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں بارہ انکوائریوں کی منظوری دی گئی ہے۔ سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق نیپرا، وزارت پانی و بجلی، پی پی آئی بی کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی جبکہ پورٹ قاسم، ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کیس اسپانسرز اور دیگر کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی۔

نیب نے اجلاس میں میسرز حسین پروٹکس اور حیدر اشرف ڈی آئی جی پولیس اور امین وینس سی سی پی او لاہور کے خلاف بھی انکوائری، جبکہ سابق صوبائی وزیر عبد الرؤف صدیقی کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DAOSUU


EmoticonEmoticon