بھارت میں ڈھونگ انتخابات کا چوتھا مرحلہ، مقبوضہ کشمیر میں مکمل بائیکاٹ

بھارت میں ڈھونگ انتخابات کا چوتھا مرحلہ، مقبوضہ کشمیر میں مکمل بائیکاٹ
مقبوضہ وادی میں نام نہاد انتخابات کے خلاف مکمل بائیکاٹ کے باوجود بھارت میں عام انتخابات کے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔

مقبوضہ وادی میں نام نہاد انتخابات کے خلاف مکمل بائیکاٹ کے باوجود بھارت میں عام انتخابات کے چوتھے مرحلے کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔ انتخابات کے چوتھے مرحلے میں بہار، مدھیا پردیش، مہاراشٹر، اڑیسہ، اترپردیش اور راجستھان سمیت 8 ریاستوں کی 71 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے جس کے لیے 960 امیدوار میدان میں ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کی نشست پر ضلع کلگام میں بھی پولنگ کا ڈرامہ جاری ہے تاہم حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں نام نہاد انتخابات کے ڈھونگ کے خلاف مکمل بائیکاٹ جاری ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GJeSOF


EmoticonEmoticon