نارتھمپٹن شائر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے۔
نارتھمپٹن کی جانب سے جوش کوب نے 146 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ پاکستان کے محمد عامر، جنید خان، محمد حسنین، عماد وسیم، یاسر شاہ اور حارث سہیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
نارتھمپٹن شائر کے 274 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 157 رنز بنائے۔
فخر زمان اور امام الحق کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان نے ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 9 اوورز قبل ہی حاصل کیا۔
فخر زمان 101 اور امام الحق 71 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم 68 اور کپتان سرفراز احمد 28 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
یاد رہے کہ دورہ انگلینڈ کے پریکٹس میچ میں گرین شرٹس کی یہ دوسری جیت ہے، اس سے قبل پاکستان نے کینٹ کاؤنٹی کو 100 رنز سے شکست دی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DI8syK
EmoticonEmoticon