اوگراکا عوام پراک اور وار، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیارکرلی
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیارکرلی ہے جو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔

اوگرا نے یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرکے نئی قیمت 113 روپے 26 پیسے کرنے کی سفارش کی ہے، اوگرا کی جانب سے ہائی اسپیڈ ‏ڈیزل کے نرخ میں 4 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافہ کرکے نئی قیمت 122 روپے 32 پیسے، لائٹ ڈیزل میں 6 روپے 40 پیسے اضافے کے ساتھ نئی قیمت 86 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے اور مٹی کا تیل 7 روپے 46 پیسے فی لیٹر مہنگا کرکے نئی قیمت 96 روپے 77 پیسے کرنے کی تجویز دی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2L8SeVr


EmoticonEmoticon