شاہد خاقان کی زیرصدارت ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

 شاہد خاقان عباسی
مسلم لیگ (ن) نے حکومتی پالیسیوں پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔

شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی پر حکمت عملی اور رمضان المبارک میں پارلیمان کے باہر روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ جبکہ مہنگائی کے خلاف احتجاج کی حکمت عملی پر مشاورت بھی کی گئی۔

ذرائع کے قومی اسمبلی اجلاس میں حکومتی پالیسیوں پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی پالیمانی پارٹی کے اجلاس نے 5 مطالبات اٹھا دیئے۔ (ن) لیگ کے مطالبات کیے ہیں کہ جن وزراء کو نکالا گیا ان کے ملکی نقصانات کو ایوان میں وزیر اعظم پیش کیا جائے۔ وزیر اعظم نینشل ایکشن پلان پر مشترکہ اجلاس کو بریف کریں۔ ایل این جی کے معاہدوں کی تفصیل بھی ایوان میں پیش کی جائے۔ مہنگائی کی تین گنا شرح کے اضافہ کو وزیر اعظم ایوان میں وضاحت دیں۔

اجلاس میں نوازشریف کی صحتیابی کی دعا بھی کی گئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2V13k3j


EmoticonEmoticon