پاکستان اور امریکہ کا تجارت اور توانائی کے شعبوں میں روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

سینئرامریکی سفارتکار ایلس ویلز اور وزیراعظم کے مشیرڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے
پاکستان اور امریکہ نے تجارت، معیشت اور توانائی کے شعبوں میں روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سینئرامریکی سفارتکارایلس ویلز اور خزانہ کے بارے میں وزیراعظم کے مشیرڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کے درمیان ایک ملاقات میں کیاگیا۔

امریکی سفارتکارجو جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بارے میں وزیرخارجہ کی معاون خصوصی ہیں، انھوں نے وزیراعظم عمران خان کی ملک کی مستحکم معیشت سے متعلق سوچ کو سراہا۔امریکی سفیر نے افغانستان میں امن اوراستحکام کے فروغ کے لئے پاکستان کی کاوشوں کوسراہا۔

ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ دونوں ملکوں کو باہمی مفادات کی غرض سے آگے بڑھنے کے لئے ماحول قائم کرنے کی خاطر کام کرنے کی ضرورت ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UOpVuU


EmoticonEmoticon