مہوش حیات کی فلم ’چھلاوا‘ کا ٹائٹل سونگ ریلیز

مہوش حیات کی فلم ’چھلاوا‘ کا ٹائٹل سونگ ریلیز

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات
پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی نئی آنے والی فلم ’چھلاوا‘ کا ٹائٹل سونگ ریلیز کردیا گیا جس میں اداکارہ اپنے شاندار رقص کی بدولت مداحوں کی داد سمیٹ رہی ہیں۔

فلم ’چھلاوا‘ عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی لیکن اس سے قبل فلم کے ٹائٹل گانے کے لیے اداکارہ کا رنگا رنگ رقص سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

فلم کا ٹائٹل گیت ’چھلاوا‘ ریلیز ہوگیا ہے جس کی کوریوگرافی سمیت اداکاروں کے ڈانس اور ملبوسات کو پسند کیا جارہا ہے۔

’چھلاوا‘ گانے میں ایک شادی کا سماں دیکھا جاسکتا ہے جس میں اظفر رحمان اور مہوش حیات کی جوڑی سب کی توجہ کا مرکز ہے جب کہ معاون کردار ادا کرنے والی زارا نور عباس اور وجاہت رؤف بھی جلوے بکھیر رہے ہیں۔

 گانے میں مہوش حیات نے دیدہ زیب ہرے رنگ کا لہنگا چولی زیب تن کیا ہے جس میں اداکارہ دلکش دکھائی دے رہی ہیں جب کہ زارا نور نیلے رنگ کے لہنگے میں ملبوس ہیں۔

دونوں اداکارائیں شاندار رقص پیش کرکے مداحوں کی داد سمیٹنے میں کامیاب بھی ہوچکی ہیں۔

مہوش حیات نے ٹائٹل گانے کو انسٹاگرام پر شیئر بھی کیا ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’مجھے یقین ہے کہ وہ گانا ہے جس کو ہر کوئی انجوائے کرے گا‘۔

واضح رہے کہ فلم کا ٹریلر گزشتہ ہفتے ریلیز کیا گیا جسے مداحوں نے پسند کیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DG6C15
ماحولیاتی آلودگی کیس: سپریم کورٹ کا وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر اظہارِ برہمی

ماحولیاتی آلودگی کیس: سپریم کورٹ کا وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر اظہارِ برہمی

ماحولیاتی آلودگی کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ہے
ماحولیاتی آلودگی کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ماحولیاتی آلودگی انتہائی اہم مسئلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی آلودی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پربرہمی کا اظہار کیا۔

عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیے کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں ماحولیاتی کمیشن سے تعاون نہیں کر رہیں، جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ماحولیاتی آلودگی انتہائی اہم مسئلہ ہے۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ فیکٹریوں کی چمنیوں سے زہر پھیل رہا ہے، زہریلا پانی ٹھکانے لگانے کا کوئی بندوبست نہیں۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ کیا حکومت سو رہی ہے ؟، عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں ہو رہی۔ سپریم کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹری ماحولیات کو طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ 14 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں صنعتی اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے تھے کہ یونٹس نے ابھی تک آلودگی روکنے کے لیے اقدامات نہیں کیے۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے تھے کہ رپورٹ دیں، ہمیں مفصل اورجامع رپورٹ دی جائے تاکہ صورتحال واضح ہوسکے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2J45Gr1
تمباکو نوشی سے انسان 21 خطرناک امراض کا شکار ہو سکتا ہے

تمباکو نوشی سے انسان 21 خطرناک امراض کا شکار ہو سکتا ہے

تمباکو نوشی
تمباکو نوشی کے بارے میں سب کو معلوم ہے کہ یہ مضر صحت ہے مگر یہ اتنی مہلک ہوتی ہے کہ آپ اس کا اندازہ بھی نہیں کرسکتے۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

امریکن کینسر سوسائٹی کی تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی کی عادت انسان کو 21 امراض کا شکار کرسکتی ہے جن میں 12 مختلف اقسام کے کینسر بھی شامل ہیں۔

اس تحقیق کے دوران گزشتہ 10 برسوں میں 10 لاکھ کے قریب افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ تمباکو نوشی پھیپھڑوں، منہ کے کینسر، دل کے دورے، پھیپھڑے کے شدید امراض اور فالج وغیرہ کا سبب بن سکتی ہے۔

مگر بات یہی ختم نہیں ہوتی بلکہ یہ عادت زخموں کے انفکیشنز، گردوں کے امراض، نظام تنفس، خون کے بہاؤ میں کمی سے آنتوں کے امراض کے ساتھ ساتھ دل اور پھیپھڑوں کے ایسے امراض کا بھی باعث بنتی ہے جن کے بارے میں اس سے قبل کسی کو علم نہیں تھا۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمباکو نوشی کے عادی افراد میں اموات کی شرح اس سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں 2 سے 3 گنا زیادہ ہوتی ہے اور ان کا غیر عادی افراد کے مقابلے میں ایک دہائی پہلے اس دنیا سے گزر جانے کا امکان ہوتا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ZHVdr2
لاڑکانہ میں ڈاکٹر مظفر کی غلفت سے ایڈز کے مریضوں میں اضافہ، ڈاکٹر گرفتار

لاڑکانہ میں ڈاکٹر مظفر کی غلفت سے ایڈز کے مریضوں میں اضافہ، ڈاکٹر گرفتار

لاڑکانہ میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے
لاڑکانہ میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی تحصیل رتوڈیرو میں مزید 15 افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کا کہنا ہے کہ تعلقہ بنگُل ڈیرو اسپتال میں سرکاری ڈاکٹر مظفر گھانگرو کی غلفت کی وجہ سے ایڈز پھیلا، رتوڈیرو تھانے میں ڈاکٹر مظفر کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے مینیجر ڈاکٹر سکندر میمن کے مطابق 15 افراد میں ایڈز کی تصدیق کے بعد رتو ڈیرو میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے جن میں 22 بچے بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر سکندر کا کہنا ہےکہ 5 روز کے دوران 1100 افراد کی اسکریننگ کی جاچکی ہے، ایڈز کے پھیلاؤ کی وجہ معلوم کرنے کیلئے ٹیم آئندہ ہفتے رتو ڈیرو آئے گی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ڈاکٹر مظفرکے مریضوں میں سب سے زیادہ ایچ آئی وی پازیٹو پایا گیا تھا اور ڈاکٹر خود بھی ایچ آئی وی سے متاثرہ ہیں۔

واضح رہے صوبہ سندھ میں ایڈز کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ضلع لاڑکانہ میں ہے جہاں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد ڈھائی ہزار کے قریب ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UO2GkS
دارچینی اور شہد کے حیران کن فوائد

دارچینی اور شہد کے حیران کن فوائد

دارچینی اور شہد
کیا آپ اضافی جسمانی وزن میں کمی لانے کا قدرتی ذریعہ تلاش کررہے ہیں؟ تو اس کا جواب آپ کے کچن میں موجود ہے۔

درحقیقت شہد اور دار چینی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

شہد کا استعمال تو صدیوں سے لوگ مختلف طبی مسائل سے بچاﺅ کے لیے کررہے ہیں اور یہ وہ چیز ہے جو کبھی ایکسپائر نہیں ہوتی۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ شہد میں دار چینی کو ملا کر روزانہ استعمال کیا جائے تو یہ جسمانی وزن میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے؟

شہد اور دارچینی جسمانی وزن میں کمی لانے والی اشیاءنہیں مگر یہ جسمانی وزن کو تیزی سے کم کرنے میں مدد ضرور دیتے ہیں، اس کے لیے چینی اور میٹھی اشیاءکو شہد سے بدل دیں کیونکہ ریفائن چینی بلڈ گلوکوز کی سطح کو بڑھاتی ہے جس کے بعد اچانک بلڈ شوگر کی سطح گر بھی جاتی ہے، جس کے نتیجے میںانسولین زیادہ بننے لگتی ہے۔

اس کے مقابلے شہد دوران خون میں سست روی سے جذب ہوتا ہے جس سے بلڈ شوگر کی سطح نہیں بڑھتی، جبکہ دارچینی بلڈ شوگر کی سطح میں کمی اور انسولین کی حساسیت کو کم کرتی ہے جس سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے اور گلوکوز چربی میں بدلنے کی بجائے جسم کو توانائی پہنچانے کا کام آتا ہے۔

اس کے لیے روزانہ ایک گلاس پانی میں چائے کا چمچ شہد اور آدھا چمچ دارچینی ملا کر ناشتے سے آدھے گھنٹے پہلے یا رات کو سونے سے آدھے گھنٹے پہلے پی لیں۔

اس کے علاوہ بھی چند مختلف طریقوں سے ان دونوں کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

دارچینی کی چائے

آدھا کپ پانی، ایک دارچینی کی اسٹک اور ایک کھانے کا چمچ شہد لیں، پہلے پانی کو ابال لیں، اس کے بعد پیالی میں ڈال کر اس میں ابلے ہوئے پانی کو شامل کردیں۔ دس منٹ تک کے کے لیے اسے چھوڑ دیں اور پھر چمچ چلائیں اور دارچینی کو نکال کر اس میں ایک کھانے کا چمچ شہد شامل کرکے پی لیں۔

سبز چائے، دار چینی اور شہد

اس کو بنانے کے لیے کسی برتن میں ایک چائے کا چمچ دارچینی پاﺅڈر اور ایک کھانے کا چمچ شہد مکس کریں۔ اس کے بعد ایک کپ پانی کو ابال کر اس میں سبز چائے کا اضافہ کردیں، جس کے بعد اس میں دارچینی اور شہد کے مکسچر کو شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور پی لیں۔

دار چینی، شہد اور لیموں

ڈیڑھ کپ پانی کو ابالیں، اس کے بعد ایک چائے کا چمچ دارچینی پاﺅڈر، ایک چائے کا چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ لیموں کا عرق ایک برتن میں مکس کرنے کے بعد اس میں ابلا ہوا پانی ڈال دیں اور پھر پی لیں، یہ مشروب بھی کمر کے گرد اضافی چربی کو گھلادیتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GE3YJS
افریقی ملک برکینا فاسو میں چرچ پر حملہ، 6 افراد ہلاک

افریقی ملک برکینا فاسو میں چرچ پر حملہ، 6 افراد ہلاک

افریقی ملک برکینا فاسو میں گرجا گھر پر حملے میں پادری سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
افریقی ملک برکینا فاسو میں گرجا گھر پر حملے میں پادری سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چرچ پر فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز پیش برکینا فاسو کے صوبے صوم کے دارالخلافہ ڈجیبو کے چھوٹے سے علاقے سلگجی میں پیش آیا۔

حملے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے لوگوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ دعائیہ تقریب میں شرکت کے بعد چرچ سے باہر نکل رہے تھے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق گرجا گھر پر حملے میں شدت پسند تنظیم انصارالاسلام ملوث ہے تاہم تنظیم کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Ldwurw
وزیر اعظم عمران خان 2مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم عمران خان 2مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم عمران خان 2مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم عمران خان 2مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے، تقریب میں شرکت کے لئے دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی تقریب سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مہمند ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ڈیم کا سنگ بنیاد 2مئی کو رکھا جائے گا، جس کے لئے دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں۔

 سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ:

وزیر اعظم عمران خان اس تاریخ ساز منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ وفاقی وزرا ، چیئرمین واپڈا ، چیف منسٹر کے پی شریک ہوں گے۔

یاد رہے چند روز قبل وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا تھا مہمندڈیم کا ٹھیکہ ایوارڈ ہوگیا، جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا، جسٹس(ر)ثاقب نثارکو مہمند ڈیم سنگ بنیاد پر بلائیں گے ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکا ڈیم کےلیے بہت اچھا کردار رہا۔

واضح رہے کہ مہمند ڈیم ضلع مہمند میں دریائے سوات پر منڈا ہیڈ ورکس سے 5 کلومیٹر اپ سٹریم تعمیر کیا جا رہا ہے،700 فٹ بلنڈ ڈیم میں 1.293 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا،مہمند ڈیم کی تعمیر نومبر 2024 میں مکمل ہو گی۔

خیال رہے 6 جولائی 2018 کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

جس کے بعد دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے کھولے جانے والے فنڈز میں پاکستانیوں کی جانب سے عطیات دینے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے اور اب تک ڈیم فنڈ میں 10 ارب سے زائد رقم جمع ہوچکی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2vzkeqp
اسپین کے تیسرے پارلیمانی انتخابات میں سوشلسٹ وزیراعظم کامیاب

اسپین کے تیسرے پارلیمانی انتخابات میں سوشلسٹ وزیراعظم کامیاب

پیڈرو سانچیز
یورپی ملک اسپین میں 4 سال سے کم عرصے کے دوران تیسرے پارلیمانی انتخابات میں ملک کے سوشلسٹ وزیر اعظم کامیاب ہوئے ہیں تاہم حکومت کرنے کے لیے ضروری تعداد نہ ہونے سے سیاسی مستقبل بے یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔

غیر ملکی خبررساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق مرکزی بائیں بازوں کی سوشلسٹ پارٹی نے دوبارہ ہونے والے انتخابات میں تقریباً 29 فیصد ووٹ حاصل کیے اور وہ حکومت بنانے کی کوشش کرے گی، جو یورپی یونین میں سوشلسٹ حکومتوں کے صرف ایک مٹھی برابر ہوگی۔

تاہم اسپین کے پارلیمنٹ میں ڈپٹی کانگریس کی 350 نشستوں میں سے سوشلسٹ پارٹی صرف 124 نشستیں حاصل کرسکی ہے اور اسے قانون سازی کے لیے دیگر چھوٹی حریف جماعتوں کی حمایت کے لیے بات چیت کی ضرورت ہے۔

ان نتائج نے 2 پارٹیوں کی سیاست کے خاتمے کے بعد سے اسپین کے لیے عدم استحکام کی طرف شکوک و شہبات پیدا کردیے ہیں جبکہ وزیر اعظم پیڈرو سانچیز ایک ایسے ماحول میں ان حریفوں کے ساتھ اتحاد قائم کررہے ہیں جنہوں نے 2017 میں کیٹیالونیا کے ناکام علیحدگی میں کردار ادا کیا تھا۔

اس سارے معاملے میں سب سے اہم پیش رفت ملک میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت ووکس کا ابھر کر سامنے آنا ہے جو 1975 میں آمر فرانسسکو فرانکو کی موت کے بعد سے دائیں بازو کی بولنے والی جماعت نہیں رہی تھی۔

پیڈرو سانچیز کو 29 فیصد ووٹ ملنے کے باوجود بھی وہ واضح اکثریت حاصل کرنے سے کافی دور ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ انہیں انتہائی بائیں بازو کے گروپ اور ممکنہ طور پر کیٹلان علیحدگی پسند جماعت جیسوں سے معاہدے کرنے ہوں گے جیسے انہوں نے گزشتہ 10 ماہ میں کیے ہیں۔

اسپین کے حالیہ انتخابات کے نتائج ظاہر کرتے ہیں قدامت پسند پاپولر پارٹی (پی پی) کو ناکامی ہوئی جبکہ انتخابات میں حصہ لینے والی 3 دائیں باز کی جماعتیں اکثریت حاصل کرنے میں بھی ناکام ہوئیں۔

الیکشن حکام کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 75 فیصد رہا جو گزشتہ 2016 کے انتخابات میں 66.48 فیصد تھا۔

کیٹالونیا

پاپولسٹ پارٹی کے سابق رکن سانتیاگو اباسکل کی قائم کی گئی جماعت ووکس نے فیمینزم اور غیر قانونی مہاجرین کے خلاف سخت موقف اپنایا ہے، ووکس نے ہسپانوی قوم کا آخر دم تک دفاع کرنے کا والی قوم پرست جماعت کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے جبکہ کیٹلونیا کے علیحدگی پسندوں کے خلاف سخت رویہ رکھا ہے۔

شمال مشرقی اسپین کا حصہ کیٹلونیا اکتوبر 2017 سے سیاسی قید و بند کا شکار ہے، اسپین کی مرکزی حکومت نے یہ اقدام اس وقت اٹھایا، جب کیٹلونیا نے اسپین کے اتحاد سے یک طرفہ آزادی کا اعلان کیا تھا۔

سیاسی بحران کا آغاز اس وقت ہوا جب کیٹلان کی حمایت کرنے والے قومی اسمبلی میں آزاد قانون ساز اپنے رہنماؤں کے میڈرڈ میں ٹرائل پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے سانچیز کے 2019 کے بجٹ میں حمایت سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے سانچیز نے انہیں منانے کے لیے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا۔

داہنی بازو کی جماعت نے اقلیتی حکومت کی سربراہی میں سانچیز کو تنقید کا نشانہ بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے تاکہ وہ کیٹلان کے علیحدگی پسندوں سے مذاکرات کرنے کے لیے مجبور ہوجائیں جبکہ کیٹلان کے علیحدگی پسند کو اس علاقے کی اب بھی حکمرانی کرتے ہیں نے ان پر غدار کا الزام لگایا ہے۔

48 سالہ ووٹر ڈولوریس پالومو کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ سوشلسٹ پارٹی کو ووٹ دیا تاہم اس مرتبہ انہوں نے سوشلسٹ جماعت کو ووٹ نہیں دیا کیونکہ ان کے مطابق ’سانچیز علیحدگی پسندوں کے کٹھ پتلی بن گئے ہیں‘۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2PE4VG8
ناروے کے سمندر میں روسی 'جاسوس بیلوگا وہیل' پکڑی گئی

ناروے کے سمندر میں روسی 'جاسوس بیلوگا وہیل' پکڑی گئی

 روسی 'جاسوس بیلوگا وہیل'
ناروے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ناروے کے ساحل سے جاسوس بیلوگا وہیل پکڑی ہے جسے شاید روسی بحریہ نے تربیت دی تھی۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ماہر برائے سمندری حیات پروفیسر آڈون ریکارڈسن نے کہا کہ وہیل مچھلی کی گرد بندھے خصوصی آلات میں گو پرو کیمرہ ہولڈر تھا اور اس پر لگا لیبل سینٹ پیٹرس برگ کا تھا۔

ناروے کے ایک مچھیرے نے اسے وہیل سے ہٹایا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ساتھی روسی سائنسدان نے بتایا تھا کہ یہ ایسے آلات کی کِٹ ہےجو روسی سائنسدان استعمال کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ اسی علاقے میں روسی نیول بیس بھی موجود ہے۔

بیلوگا وہیل نے بارہا نے آرکٹک جزیرے پر واقع ناروے کے ساحل انگویا کا رخ کیا جو مرمانسک سے 415 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

مرمانسک کے علاقے میں روس کا شمالی بحری بیڑہ بھی موجود ہے، خیال رہے کہ آرکٹک جزیرے بیلوگا وہیل کا آبائی مقام ہیں۔ ناروے کے نشریاتی ادارے این آر کے نے بیلوگا وہیل سے آلات علیحدہ کرنے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

پروفیسر آڈون ریکارڈسن نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ ہارنس بیلوگا وہیل کے سر اور اس کے پیکٹورل فنز کے گرد سختی سے بندھی ہوئی تھی، جس کے کلپس بھی تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہارنس پر گوپرو موجود تھا لیکن کوئی کیمرہ نہیں تھا۔

پروفیسر نے کہا کہ روسی ساتھی نے کہا کہ وہ ایسے تجربات نہیں کرتے لیکن وہ جانتی ہیں کہ روسی بحریہ نے کچھ سالوں سے بیلوگا وہیلز کو پکڑا ہوا ہے اور وہ ان کی تربیت کرتے ہیں، یہ بھی اسی سے منسلک لگتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VyolBT
سری لنکا میں بم حملوں کے بعد چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کردی

سری لنکا میں بم حملوں کے بعد چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کردی

 سری لنکا میں بم حملوں کے بعد چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کردی
سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر بم دھماکوں کے بعد چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں ایسٹرکے موقع پرہونے والے مختلف خودکش حملوں کے بعد حکومت نے ہنگامی اقدامات کے تحت ملک بھرمیں آج سے چہرہ ڈھانپنے پرپابندی عائد کردی ہے۔ اس حوالے سے سری لنکن صدرمیتھریپالا سریسینا کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں چہرے ڈھاپنے پر پابندی کا اطلاق حملوں کے باعث سیکیورٹی کے پیش نظرکیا گیا ہے، اس لیے شناخت کے عمل کے لیے عوام کے چہرے نظر آنے چاہئیں۔

حکام کے مطابق قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے چہرہ چھپانے کے لیے کسی بھی چیزکا استعمال ممنوع قراردیا گیا ہے تاہم اس اعلان میں باقاعدہ طورپرنقاب کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا جس کا استعمال مسلمان خواتین اپنے چہرے ڈھانپنے کے لیے کرتی ہیں۔

علاوہ ازیں سری لنکن پولیس نے گرجا گھر حملوں کے مرکزی ملزم زہران ہاشم کے والد اور 2 بھائیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے ان کی گرفتاری کےلیے چھاپہ مارا جس کے دوران مزاحمت کرنے پر جوابی کارروائی میں وہ ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار ایسٹر کے تہوار کے موقع پر سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر 8 خود کش دھماکے کیے گئے تھے جس میں 300 سے زائد ہلاک اور 500 زخمی ہوگئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2LfzJP5
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ سے بم برآمد، مشتبہ شخص گرفتار

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ سے بم برآمد، مشتبہ شخص گرفتار

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پولیس نے ایک شخص کے پاس سے بم برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پولیس نے ایک شخص کے پاس سے بم برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے مضافاتی علاقے فلپس ٹاؤن میں بم کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس نے تلاشی لیتے ہوئے ایک 33 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کرلیا۔ پولیس نے علاقے کے کچھ قریبی گھروں کو خالی کرایا تو ایک خالی پراپرٹی سے اسلحہ بھی ملا۔

بم ڈسپوزل ٹیم نے فلپس ٹاؤن میں موقع پر پہنچ کر بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا۔ انتظامیہ نے شہریوں کو نیو کیسل اسٹریٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ گرفتار شخص سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں عیسائی دہشت گرد نے دو مساجد میں فائرنگ کرکے 50 نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DCMddy
حکومت کا انسداد تمباکو نوشی قوانین کی خلاف ورزیوں پر سگریٹ ساز کمپنیوں کے خلاف اقدامات

حکومت کا انسداد تمباکو نوشی قوانین کی خلاف ورزیوں پر سگریٹ ساز کمپنیوں کے خلاف اقدامات

وفاقی حکومت نے انسداد تمباکو نوشی قوانین کی خلاف ورزیوں پر سگریٹ ساز کمپنیوں کے خلاف اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے
وفاقی حکومت نے انسداد تمباکو نوشی قوانین کی خلاف ورزیوں پر سگریٹ ساز کمپنیوں کے خلاف اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے، وزارت قومی صحت کا کہنا ہے ملک میں سالانہ ڈیڑھ لاکھ لوگ تمباکو نوشی سے موت کا شکار ہوتے ہیں اور یومیہ 12 سو بچے تمباکو نوشی کا آغاز کرتےہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت نے چاروں صوبوں کے نام ہنگامی مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں صوبوں کو مقامی سگریٹ ساز کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت قومی صحت کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ملک میں انسداد تمباکو نوشی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، تمباکو نوشی موت کی وجہ بننےکی اہم وجوہات میں سےایک ہے، تمباکونوشی امراض قلب اور کینسرکی اہم وجہ ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ملک میں سالانہ ڈیڑھ لاکھ لوگ تمبا کو نوشی سے موت کا شکار ہوتے ہیں، نوجوان نسل سگریٹ ساز کمپنیوں کا خصوصی ہدف ہیں، پاکستان میں یومیہ 12 سو بچے تمباکو نوشی کا آغاز کرتے ہیں جبکہ عالمی سروے کے مطابق پاکستان میں 24ملین بچے تمباکو نوشی کرتے ہیں۔

مراسلے کے مطابق سگریٹ کی اشتہار بازی کا تمباکو نوشی کے فروغ میں نمایاں کردار ہے، امتناع تمباکو نوشی آرڈیننس2002 کے تحت اشتہار بازی ممنوع ہے، سگریٹ کی اشتہاربازی کیلئے انسان وجانور کی تصویر کا استعمال ممنوع ہے، اشتہار بازی کیلئے مفت، کم قیمت سگریٹ اور نقدانعامات ممنوع ہیں۔

وزارت قومی صحت کا کہنا ہے مقامی سگریٹ ساز کمپنیاں امتناع تمباکو نوشی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہیں، انسداد تمباکو نوشی قوانین پرعملدرآمد صوبوں کی ذمہ داری ہے، صوبائی انتظامیہ قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UJScCU
صوبائی اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام پر بل آج پیش کیا جائے گا

صوبائی اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام پر بل آج پیش کیا جائے گا

صوبائی اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام پر بل آج پیش کیا جائے گا
پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام پر بل آج منظوری کیلئے صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

حکومت نے بلدیاتی نظام بل کی منظوری کے لیےتیاریاں مکمل کرلیں ہیں ۔ پنجاب اسمبلی میں نئےبلدیاتی نظام پربل آج منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ بل کی منظوری کے ساتھ پنجاب میں بلدیاتی ادارے ختم ہونے کا آغاز ہوجائے گا۔

حکومت کی جانب سے منگل کے روز پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون ایوان سے منظور کروایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ بل 2019 تمام قانونی مراحل سے گزر کر اسمبلی میں پیش ہو رہا ہے۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ نیا بلدیاتی نظام صحیح معنوں میں عوامی امنگوں کا ترجمان ہوگا کیونکہ یہ نہ صرف نچلی سطح پرعوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنائے گا بلکہ اپنے علاقے کے مسائل اپنی دہلیز پرحل کرسکیں گے۔

صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے لوکل گورنمنٹ بل پر اعتراضات حقائق کے منافی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمیشہ اپوزیشن کو ساتھ لے کرچلنے کی کوشش کی ہے، توقع ہے کہ اپوزیشن بھی مثبت رویہ اپنائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Wc6n53
اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹین ریٹائرڈ محمد شفیع گرفتار، منور جیل منتقل

اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹین ریٹائرڈ محمد شفیع گرفتار، منور جیل منتقل

اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع کو پولیس گرفتار کر کے لے جارہی ہے
اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع گرفتار کر کے منور جیل منتقل کر دیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر کو انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے اپوزیشن لیڈر پر 2016 میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا اپوزیشن لیڈر عدالتی حکم کے باوجود پیش نہیں ہورہے تھے۔

آج جب عدالت میں پیش ہوئے تو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا شہباز نے ان کی ضمانت منسوخ کر دی۔ ضمانت منسوخ ہونے کے بعد پولیس نے اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کر کے منور جیل منتقل کر دیا۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع کا تعلق گلگت کے حلقہ 3 سے ہے کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع تحریک اسلامی پاکستان کی طرف سے ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔

یاد رہے گزشتہ سال سیلاب متاثرین کو ریلیف کے سامان تقسیم کےدوران اوشکھنداس میں اپوزیشن لیڈر شفیع خان اور مجسٹریٹ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا اور شفیع خان پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تحصیلدار اور اس کے عملے پر تشدد کا الزام تھاجس کا مقدمہ انسدادہشتگردی کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔

آج انسداد دہشتگردی عدالت گلگت نے اپوزیشن لیڈر کو جوڈیشل کرکے مناور جیل بجھوادیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2vraJtD
کراچی میں موسم شدید گرم اور خشک، ہیٹ ویو کے اثرات محسوس

کراچی میں موسم شدید گرم اور خشک، ہیٹ ویو کے اثرات محسوس

کراچی میں ہیٹ ویو کے اثرات محسوس ہونے لگے ہیں
کراچی میں گرم اور خشک ہواؤں کا راج شروع ہوگیا ہے جب کہ شہر کا درجہ حرارت بڑھنے سے ہیٹ ویو کے اثرات محسوس ہونے لگے۔

محکمہ موسمیات نے یکم سے 3 مئی تک شہر میں ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی ہے جس کے تحت شہر میں آج سے ہی موسم شدید گرم اور خشک ہوچکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی گرم اور خشک میدانی ہواؤں کی لپیٹ میں ہے، شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہوگئی ہیں، دن 12 بجے شہر کا درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی تک پہنچ گیا جو 41 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں شمال مغرب سے ہوائیں 13کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 9 فیصد ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2XOLcXo
نیب کے نامناسب رویےکی شکایات، ہیومن رائٹس کمیشن جائزہ لے گا

نیب کے نامناسب رویےکی شکایات، ہیومن رائٹس کمیشن جائزہ لے گا

نیب کے نامناسب رویےکی شکایات، ہیومن رائٹس کمیشن جائزہ لے گا
نیب کےحراستی مراکز میں آنے والے لوگوں کے ساتھ نامناسب رویےکی شکایات پر ہیومن رائٹس کمیشن نیب کے حراستی مراکز کا جائزہ لے گا۔

قومی احتساب بیورو (نیب ) نے ہیومن رائٹس کمیشن کو حراستی مراکز کے جائزے کی اجازت دےدی ، ہیومن رائٹس کمیشن کاکہناہے کہ نیب کےحراستی مراکزمیں آنے والے لوگوں کے ساتھ نامناسب رویےکی شکایات تھیں۔جسٹس(ر) علی نواز ، چیئرمین ہیومن رائٹس کمیشن اور کمیشن اراکین آج نیب لاہور کے حراستی مراکز کادورہ کریں گے۔

کمیشن ارکان کراچی، اسلام آباد، پشاور کے نیب حراستی مراکز کے بھی دورے کریں گے۔

ہیومن رائٹس کمیشن کاکہناہے کہ نیب کےحراستی مراکزمیں آنے والے لوگوں کے ساتھ نامناسب رویےکی شکایات تھیں،اس لئےحراستی مراکزکےحالات اورقانونی حیثیت کاجائزہ لیا جائےگا اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی اورعالمی معیار سے مطابقت یقینی بنائی جائے گی۔

یاد رہے چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے چیف جسٹس سے اپیل کی تھی کہ بریگیڈئر( ر) اسد منیر کیس کو جلد دیکھیں تاکہ تشدد کو بطور ہتھیار استعمال نہ کیا جاسکے۔

قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا نیب اور ریاستی اداروں کی طرف سے زیرحراست افراد پر تشدد کے ذریعے مرضی کے بیانات لینے کے معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے اورسڑکوں پراحتجاج کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین کو نیب کے حراستی مراکز کادورہ کرنے کا موقع دیا جائے۔
واضح رہے کہ بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے 14 مارچ کی شب پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی تھی تاہم اسد منیر کی خود کشی کرنے کی فوری اور واضح وجہ سامنے نہیں آئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ااسد منیر نیب کی تفتیش کی وجہ سے پریشان تھے، خودکشی سے ایک روز قبل نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اسد منیر کے خلاف ریفرنس دائر کرنےکی منظوری دی گئی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2XZQQGh
وفاقی کابینہ کا اجلاس ،نوجوانوں کےلئےاچھی خبر آنے کا امکان

وفاقی کابینہ کا اجلاس ،نوجوانوں کےلئےاچھی خبر آنے کا امکان

16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جس میں پرائم منسٹرکامیاب جوان پروگرام کی منظوری کابھی قوی امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس شروع ہوگیا ،جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کررہی ہے، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کابینہ کودورہ چین پراعتماد میں لیں گے اور مشیرخزانہ اورکامرس پاک چین معاہدوں پربریفنگ دیں گے جبکہ وزیر منصوبہ بندی سی پیک کے دوسرے مرحلے پر کابینہ کو آگاہ کریں گے۔

اجلاس میں ملک بھرکےنوجوانوں کےلئےاچھی خبر سامنے آسکتی ہے ، پرائم منسٹرکامیاب جوان پروگرام کی منظوری کےلئےکابینہ ایجنڈے میں شامل کرلیاگیا، منظوری کی صورت میں200ارب کی خطیررقم نوجوانوں کیلئے مختص ہوگی۔

وزیراعظم نےمعاون خصوصی یوتھ افیئرز کو خصوصی بریفنگ کیلئے بلالیا ہے، پروگرام کے تحت روزگار کی فراہمی کے مختلف منصوبوں پر عمل ہوگا۔

کابینہ پٹرولیم، پاور ڈویژن کو الگ الگ وزارت بنانے کا جائزہ لے گی اور کابینہ کمیٹی توانائی کےاجلاس میں کئےگئےفیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

آف شورڈرلنگ کیلئےمشینری درآمدپراسپیشل ڈیوٹی استثنیٰ کی منظوری ، مختلف عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کی منظوری ، رولزآف پروسیجر شیڈول ٹومیں انکوائری ایکٹ 2017 کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

کابینہ کو موجودہ نظام تعلیم کی تجدید نو پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ ڈی جی پاکستان براڈکاسٹنگ ایسوسی ایشن کی تقرری اور قحط سے بچاؤکے لئے منصوبہ بندی کی بھی حتمی منظوری دے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GNWPHj
Marketing Jobs 2019 in Peshawar KPK

Marketing Jobs 2019 in Peshawar KPK

www.Jobz.pk announced Marketing Jobs 2019 in Peshawar KPK jobs. Experienced and target oriented personnel for the ... This Classifieds job / jobs opportunity is announced in daily Aaj newspaper of dated 30 April 2019, Tuesday for region Khyber Pakhtunkhwa KPK Pakistan, located in Peshawar Private Company. To see full details of this job and many more visit www.Jobz.pk now.


from Latest Jobs in Pakistan - Jobz.pk http://bit.ly/2IPdD40
Administration Jobs 2019 in Peshawar KPK

Administration Jobs 2019 in Peshawar KPK

www.Jobz.pk announced Administration Jobs 2019 in Peshawar KPK jobs. A well known and reputed private companies require... This Classifieds job / jobs opportunity is announced in daily Aaj newspaper of dated 30 April 2019, Tuesday for region Khyber Pakhtunkhwa KPK Pakistan, located in Peshawar Private Company. To see full details of this job and many more visit www.Jobz.pk now.


from Latest Jobs in Pakistan - Jobz.pk http://bit.ly/2J3Xzuu
Daily Aaj Newspaper Classified Teaching Jobs 2019

Daily Aaj Newspaper Classified Teaching Jobs 2019

www.Jobz.pk announced Daily Aaj Newspaper Classified Teaching Jobs 2019 jobs. Qualified and well educated female candidates for ... This Classifieds job / jobs opportunity is announced in daily Aaj newspaper of dated 30 April 2019, Tuesday for region Khyber Pakhtunkhwa KPK Pakistan, located in Peshawar Private School. To see full details of this job and many more visit www.Jobz.pk now.


from Latest Jobs in Pakistan - Jobz.pk http://bit.ly/2IO5IE1

Ilyas

Khyber Times