سال 2018 میں سیاحتی اعتبار سے دبئی دنیا کے تمام شہروں سے آگے

 دبئی
تیزی سے ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے شہر دبئی نے ایک بار پھر دنیا کے دیگر شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دبئی میں سیاحوں نے رونق بڑھا کر ریکارڈ بنادیا اور صرف سال 2018 میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد سیاحوں نے دبئی کا رخ کیا۔

عرب اخبار کی رپورٹ کے مطابق مصروف ترین ائیرپورٹس میں بھی دبئی ائیرپورٹ سب پر بازی لے گیاہے اور گزشتہ برس 9 کروڑ مسافروں نے اپنی منزلوں پر پہنچنے کے لیے دبئی ائیرپورٹ کو چُنا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دبئی کی فضائی کمپنی نے اوسطاً ایک ہفتے میں 37 ہزار اڑانیں بھریں اور تقریباً 6 کروڑ مسافروں کو ان کی منزلوں تک پہنچایا۔

ایمریٹس کا فلیٹ 274 طیاروں پر مشتمل ہے جس نے 157 شہروں کے لیے سال میں ایک لاکھ 92 ہزار پروازوں کے ذریعے مسافروں کو ان کی منزلوں تک پہنچایا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2INHzh0


EmoticonEmoticon