نئے پاکستان میں پی ٹی آئی کے ایم این اے تھانوں پر حملے کرتے ہیں، ترجمان مسلم لیگ (ن)

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب
 مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پرانے پاکستان میں عمران خان پارلیمنٹ پر حملے کرتے تھے، نئے پاکستان میں پی ٹی آئی کے ایم این اے تھانوں پر حملے کرتے ہیں۔

 مریم اورنگزیب نے تھانہ سٹی حافظ آباد میں پی ٹی آئی رہنما شوکت بھٹی کے حملے کی شدید مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں محافظ محفوظ نہیں، عوام کا تو اللہ ہی حافظ ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پرانے پاکستان میں عمران خان کنٹینر سے سیاسی مخالفین اور پولیس والوں کو گالیاں دیتے تھے، اب نئے پاکستان میں ان کے ایم این اے اور حامی تھانوں میں گھس کر پولیس والوں کو گالیاں دے رہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2XSbIiI


EmoticonEmoticon