عالمی برادری افغان پناہ گزینوں کی باوقارواپسی میں اپنا کردارادا کرے: شہریارآفریدی

ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر مملکت شہریار خان آفریدی نے افغان پناہ گزینوں کے بارے میں خطاب کیا ہے
ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر مملکت شہریار خان آفریدی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن باوقار واپسی میں اپنا کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق شہریار خان آفریدی نے اسلام آباد میں سیفرون کی وزارت میں ایک بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ پاکستان گزشتہ چار عشروں سے تقریباً چالیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کی کفالت کر رہا ہے جبکہ دنیا اس میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان مالی بحران کے باوجود افغان پناہ گزینوں کی سہولت کے لئے ہرممکن کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پناہ گزینوں سے متعلق پالیسی پر کام کر رہی ہے جسے جلد منظر عام پر لایا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم افغان پناہ گزینوں کی واپسی میں مدد کے لئے تمام تنظیموں کے ساتھ کام کرینگے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ سیفرون کی وزارت خیبرپختونخوا میں قبائلی ضلعوں کے انضمام میں بھی فعال کردار ادا کرے گی اور اس سلسلے میں تمام مسائل حل کئے جائینگے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ZIQGED


EmoticonEmoticon