جعلی اکاؤنٹس کیس: زرداری اور فریال تالپور کے گرد گھیرا تنگ، ایک اور ملزم وعدہ معاف گواہ

جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور احتساب عدالت میں پیش ہوئے ہیں
جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور احتساب عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت ایک اور ملزم شیرمحمد وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری، فریال تالپور او دیگر ملزمان کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی ۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور آج تیسری بار عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کراچی میں گرفتار حسین لوائی سمیت دیگر 4ملزمان کہاں ہیں ، جس پر وکیل نیب نے بتایا چیف سیکرٹری سندھ کو حوالگی پر 2خط لکھے، جواب نہیں ملا۔

جج محمد ارشد ملک نے کہا نیب معاملہ چیف سیکرٹری کے سامنے اٹھائے، ہم معاملے پر سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہیں۔

دوران سماعت 2 خواتین بینک افسران کے بعد تیسرا ملزم شیرمحمد وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوگیا۔

کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزم شیر محمد نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دی جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کی درخواست موصول ہو چکی ہے جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل کرن اور نورین نامی 2 ملزم خواتین نے عدالت سے گواہ بننے کی درخواست کی تھی جس پر انہیں عدالت نے دونوں خواتین کو الگ الگ تحریری درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UHcHQB


EmoticonEmoticon