اقتصادی پابندیاں نہ ہٹائیں تو ایران خلیجی ریاستوں سے دنیا کو تیل کی سپلائی روک دے گا: ایرانی آرمی چیف

 ایرانی فوج کے سربراہ محمد باقری
ایران نے اقتصادی پابندیاں نہ ہٹانے کی صورت میں خلیجی ممالک سے دنیا کو تیل سپلائی کرنے والی واحد بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج کے سربراہ محمد باقری نے کہا کہ اگر امریکا نے بلاجواز اقتصادی پابندیاں نہ ہٹائیں تو ایران آبنائے ہرمز بند کر کے خلیجی ریاستوں سے دنیا بھر کو تیل کی سپلائی روک دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران تیل برآمد نہیں کرسکتا تو کسی اور ملک کو بھی اجازت نہیں دیں گے۔

ایرانی فوج کے سربراہ کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے ایران سے تیل درآمد کرنے والے ممالک چین، بھارت، اور ترکی سمیت 8 ممالک کو اقتصادی پابندیوں کے ضمن میں دی گئی استثنیٰ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر ان ممالک نے بھی ایران سے تیل خریدنے پر معذرت کرلی تھی۔

واضح رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کی جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر اس سے پہلے بھی کئی بار بند کرنے کی دھمکی دے چکا ہے، آبنائے ہرمز کے راستے دنیا کو 20 فیصد پٹرول سپلائی کیا جاتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GRqyAd


EmoticonEmoticon