بھارت نے پھر منہ کی کھائی، امریکا کا ایف سولہ سے متعلق معلومات بھارت کو دینے سے صاف انکار

،امریکا نے بھارت کو ایف سولہ کی معلومات دینے سے صاف انکار کردیا ہے
عالمی سطح پر بھارت کو ایک بار پھر ذلت کا سامنا کرنا پڑا ، امریکا نے بھارت کو ایف سولہ کی معلومات دینے سے صاف انکار کردیا اور کہا ایف سولہ طیارے پاکستان اور امریکا کا باہمی معاملہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے ستائیس فروری کو پاکستان کی جانب بھارتی جنگی طیارہ مگ ٹوئنٹی ون گرائے جانے کے بعد امریکا سے ایف سولہ طیارے سے متعلق معلومات شئیرکرنے کی درخواست کی تھی۔

امریکی حکام نے بھارت کی درخواست مسترد کردی اور کہا ایف سولہ طیارے پاکستان اور امریکا کا باہمی معاملہ ہے۔

یاد رہے اس سے قبل امریکی میگزین نے پاکستان کے تمام ایف سولہ طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دیتے ہوئے طیارہ موجود ہونے کی تصدیق کی تھی ۔

امریکی میگزین کا کہنا تھا پاکستان کی دعوت پر امریکی حکام نے پاکستانی ایف سولہ طیاروں کی گنتی کی اور تمام طیارے موجود تھے، کوئی بھی پاکستانی ایف سولہ طیارہ غائب نہیں تھا، بھارتی حکومت نے عالمی برادری کےسامنے غلط بیانی کی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان پرایف سولہ طیاروں کے استعمال سے متعلق کوئی پابندی نہیں ہے۔

واضح رہے 27 فروری کو پاکستانی شاہینوں نے دو بھارتی مگ 21 طیارے مار گرائے تھے اور بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا، بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار پائلٹ کو بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔

جس کے بعد مودی سرکار، بھارتی فوج اور بھارتی میڈیا ڈھٹائی سے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کرتے رہے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے بھی ایف 16طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا تھا بھارتی طیارے گرانے کی کارروائی میں جے ایف17 تھنڈراستعمال کیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GQhL1n


EmoticonEmoticon